کھیل و ثقافت

پی ایس ایل فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا، چیئرمین پی سی بی

کراچی: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، چیئرمین پی سی بی نے انتظامیہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا بار بار پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سوال نہ کرے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close