More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

میں بہت قسمت والا ہوں میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں : آفریدی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

الحمد اللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے

سابق کپتان اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھی۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پٹھانوں کے خاندانوں میں بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤلیکن میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن پر ہمارا ایمان اور یقین ہے،اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں ، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، اہلیہ کو پتا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں اس لیے میری اہلیہ بھی کافی ریلیکس ہیں۔

بیٹیوں سے تعلق پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں اور الحمد اللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close