کھیل و ثقافت

سہہ فریقی سیریز: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 36 رنز سے شکست دے دی

جمیکا:  آسٹریلیا نے سہہ فریقی سیریز کے ایک میچ میں جنوبی افریقا کو 36 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کے وارنر پارک گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 252 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز کوائنٹن ڈی کوک 35 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ہاشم آملہ اور فاف ڈپلوسی کے درمیان 105 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن آملہ 140 کے مجموعی اسکور پر 60 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ڈپلوسی 63 اور کپتان اے بی ڈویلیئرز 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہااور پوری ٹیم 252 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزلی ووڈ اور ایڈم زمپا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے بھی شامل ہیں جب کہ ایرون فنچ 13، عثمان خواجہ 59، جارج بیلی 11، مچل مارچ 10 اور میتھیو ہیڈ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان اسٹیون اسمتھ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

پوائنٹ اسکورننگ ٹیبل پر آسٹریلیا 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جسے 3 میچز میں سے 2 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ جنوبی افریقا 5 اور ویسٹ انڈیز کو 4 پوائنٹس حاصل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close