کھیل و ثقافت

انگلش بلے باز ٹریسکوتھک نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریزسے قبل اپنی ٹیم کو خبردارکردیا

لندن: انگلش لیفٹ آرم بلے باز ٹریسکوتھک نے ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ 

انگلش ٹیم کے بلے باز ٹریسکوتھک ان دنوں پاکستان کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلنے میں مصروف ہیں جنہیں محمد عامر نے اپنی زبردست گیند پر آؤٹ کیا۔ ٹریسکوتھک نے محمد عامر کے ایک اوور میں 2 چوکے لگائے جس کے بعد وہ انہی کی زبردست گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے جو کہ محمد عامر کی طویل انتظار کے بعد انگلش سرزمین پر پہلی وکٹ ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے بعد ٹریسکوتھک ان کے گرویدہ ہوگئے اور انہوں نے انگلش بلے بازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انہیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے ٹریسکوتھک کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر عموماً بہت پہلے گیند کو سوئنگ کرتے ہیں لیکن محمد عامر ان خاص گیند بازوں میں شامل ہیں جو لیٹ سوئنگ کرتے ہیں اور اس صورت میں وہ انگلش ٹاپ آرڈر کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ محمد عامر نے اپی زبردست اندر آتی ہوئی گیند پر ایڈم ہوس کو بولڈ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی ایک اور شاندار گیند پر پیٹی ٹریگو کی وکٹ حاصل کی اور دونوں وکٹوں میں ایک چیز نمایاں دیکھی جاسکتی ہے جو کہ ایکسٹرا پیس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close