کھیل و ثقافت

برازیل میں اولمپک مقابلوں کی سیکورٹی کے لیے فوج تعینات

ریوڈی جنیرومیں اولمپک کاآغاز پانچ اگست سےہورہاہے،اولمپک مقابلوں میں دہشت گردی کےخطرےکے پیش نظرمقابلوں کی سیکورٹی کےلیےسخت ترین انتظامات کیےگئےہیں۔

اولمپک پارک سمیت میڈیاسینٹراوردیگرمقامات پرفوج اورسیکورٹی فورسز کو تعینات کیاجارہاہے،اولمپک پارک کےاندر اور باہر فوجی اہلکاروں کو تعینات کردیاگیاہے.

پارک کےقریب فوج کےلیےعارضی قیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہےجہاں بیرکس میں مقابلوں کےدوران ہزاروں فوجی اہلکار قیام کریں گے.

مقابلوں کےآغاز کےساتھ ہی مزید اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائےگا،حکام کےمطابق پچاسی ہزار کےقریب فوجی،پولیس اورامدادی رضاکارمل کراولمپک مقابلوں میں فرائض انجام دیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close