کھیل و ثقافت

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا معمرترین مصری کھلاڑی

ماسکو: مصری گول کیپر عصام الحضری نے فٹبال کے عالمی کپ کی تاریخ میں معمر ترین فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں جہاں چھوٹی ٹیمیں غیرمعمولی کارکردگی دکھا رہی ہیں وہیں متعدد نئے ریکارڈز بھی قائم ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز عالمی کپ کے گروپ اے کے میچ میں مصری گول کیپر عصام الحضری بھی ایک انوکھا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔عصام الحضری سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے جب میدان میں اترے تو ان کی عمر 45 سال 161 دن تھی اس طرح انہوں نے عالمی کپ کی تاریخ میں معمر ترین فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز کولمبیا کے گول کیپرفیئرڈ مونڈراگون کے پاس تھا جب وہ 2014 میں برازیل میں ہونے والے عالمی کپ میں جاپان کے خلاف میدان میں اترے تو اُن کی عمر 43 سال اور 3 دن تھی۔15 جنوری 1973 کو پیدا ہونے والے عصام الحضری نے اپنے 25 سالہ فٹبال کیریئر میں 159 بین الاقوامی میچوں میں مصر کی نمائندگی کی اور عالمی کپ میں پہلی بار شرکت کررہے ہیں، کیوں کہ مصر کی ٹیم 28 برس کے بعد فٹبال کے عالمی کپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close