کھیل و ثقافت

میں ابھی زندہ ہوں اور اس کو 8 ہزار پاؤنڈ انعام دوں گا جو۔ ۔ ۔‘‘ سابق فٹبالر ڈیگو میراڈونا

ماسکو: ارجنٹائن کے سابق عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا نے اپنی موت کی جھوٹی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرنے پر 8 ہزار پائونڈ انعام کا اعلان کردیا۔نائیجیریا سے اہم ترین میچ کے دوران میراڈونا انتہائی جذباتی ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں پکڑ کر کرسی پر بٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، اس پر کسی نے افواہ پھیلادی کہ ان کی موت ہوگئی ہے جس کی خود ہی میراڈونا نے انسٹاگرام پر تردید کردی۔میراڈونا نے اعلان کیا جو ان کے مرنے کی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرے گا اسے وہ8 ہزار پائونڈ انعام دیں گے، انھوں نے میچ کے دوران اپنی حرکتوں کی وجہ سفید وائن کو قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close