کھیل و ثقافت

پہلا ٹیسٹ ،انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

برمنگھم: پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 30 رن سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔تیسرے دن کے سکور 110/5کے ساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو بھارت کو جیتنے کے لئے 84 رن درکار تھے۔ کپتان ویرات کوہلی اور دینیش کارتھک وکٹ پرموجود تھے۔انگلینڈ کوجیت کے لئے اب بھی 5 وکٹیں درکار تھیں۔کھیل کے آغاز پر پہلے ہی اوور میں دینیش کارتھک کی وکٹ گر گئی، 20 رنز کے انفرادی سکور پر انہیں جیمز اینڈرسں نے آوٹ کیا۔کوہلی کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔ انہوں نے نئے آنے والے بے باز ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر 39 رن کا اضافہ کیا۔ کوہلی نے دوسری اننگ میں 51 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی جانب سے بن اسٹوکس نے چار، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔چار بھارتی بلے باز دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close