کھیل و ثقافت

کرکٹ میں بہتری کیلیے عمران خان نے احسان مانی کو ’’نسخے‘‘ بتا دیئے

لاہور:  وزیر اعظم عمران خان نے نامزد چیئرمین احسان مانی کو کرکٹ میں بہتری کیلیے  ’’نسخے‘‘ بتا دیئے۔ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے پر شائقین کرکٹ کی نظریں اب احسان مانی کے چیئرمین بورڈ بننے پر مرکوز ہیں۔ پی سی بی کا الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے انتخابی شیڈول کے اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، بورڈ میں سالہا سال سے بگڑے ہوئے معاملات میں بہتری لانے کے لیے احسان مانی نے عید کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پرپاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

نامزد رکن پی سی بی گورننگ بورڈ احسان مانی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ دیگر ارکان سے رابطے کر رہے ہیں،امید ہے کہ چیئرمین کے انتخاب میں تمام ارکان ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے احسان مانی کو پاکستانی کرکٹ میں بہتری کیلیے اپنے پلان سے آگاہ کیا اور ہدایت دی کہ تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے بورڈ کو بہتر انداز میں چلایا جائے۔

میڈیا سے بات چیت میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں کرکٹ کے امور زیر بحث آئے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے لیے مجھے الیکشن لڑنا ہوگا، امید ہے کہ گورننگ بورڈ کے ارکان حق میں ووٹ دیں گے، اگر میں منتخب ہوا تو سرپرست اعلیٰ عمران خان اور پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close