کھیل و ثقافت

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سوئس کھلاڑی مارٹینا ہنگز نے راہیں جدا کرلیں

بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین ٹینس ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں حکمرانی کرنے والی ہندوستانی و سوئس جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے اپنی جوڑی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔البتہ دونوں پلیئرز رواں سال کے آخر اکتوبر میں سنگاہور میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ایک ساتھ تین گرینڈ سلیم اور 11 خواتین ٹینس ایسوسی ایشن ڈبلز ٹائلز جیتے لیکن اب ہم دونوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی دوسرے کھلاڑی کے ساتھ جوڑی بناکر بقیہ سیزن کے میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گزشتہ شاندار ریکارڈ کی وجہ سے ہم نے اپنی پارٹنر شپ سے زیادہ توقعات وابستہ کرلی تھیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں کئی میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ہم اپنی خواہشات کے مطابق نتائج حاصل نہ کرسکے۔

دونوں پلیئرز نے گزشتہ 16 ماہ سے خواتین ڈبلز ایونٹ کے میچز میں حصہ لیا اور تین گرینڈ سلیم ٹائٹلز ومبلڈن، یو ایس اور آسٹریلین اوپن سمیت مسلسل 41 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تاہم گزشتہ فروری میں قطر اوپن ٹینس میں ان کی فتوحات کو بریک لگ گیا۔دونوں کھلاڑی رواں سال روم ٹائٹل کی فاتح رہیں تاہم گزشتہ چار ایونٹس میں ان کا سفر کوارٹر فائنلز سے آگے نہ بڑھ سکا۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز گزشتہ سال انڈین ویلز اوپن کا فائنل جیت کر پہلی بار خواتین ڈبلز درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئیں جس کے بعد اس جوڑی کو ’سنیٹا‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close