کھیل و ثقافت

چوتھے ون ڈے میں فتح کے بعد انگلینڈ پاکستان کیخلاف وائٹ واش سے ایک قدم دور

انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کے سیریز میں اپنے ناقابل شکست ہونے کا سلسلہ برقرار رکھا۔
اس طرح انگلینڈ اب ون ڈے سیریز میں پاکستان کیخلاف وائٹ واش سے ایک قدم دور رہ گیا ہے۔انگلینڈ نے 248کا ٹارگٹ 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔  معین علی45  اور ڈیوڈ ویلی   4 پر ناٹ آوٹ رہے۔اس سے پہلے انگلینڈ کی اننگ کے آغاز میں پاکستان کے باولر وں نے اپنی عمدہ باولنگ سے انگلینڈ کو مشکلات میں ڈال دیا تھا لیکن ایک بار پھر فیلڈرز نے ٹیم کو کامیابی سے محرو م کر دیا۔ انگلش بلے باز بین سٹوکس کا ایک کیچ اس وقت محمد نواز نے ڈراپ کیا جب ان کا سکور 34تھا۔ سٹوکس نے اس کے بعد شاندار اننگ کھیلی ۔ وہ 69رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ان کی اننگ نے میچ کا پانسہ ہی بدل دیا۔ اگر ان کا کیچ پکڑا جاتا تو انگلینڈ کی ٹیم شدید مشکلات میں آجاتی۔پاکستان کی شکست میں رہی سہی کسر اس وقت پوری ہوگئی جب فاسٹ باولر محمد عرفان ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے صرف پانچ اوور کرائے جن میں انہوں نے دو وکٹیں لیں۔

ابتدا میں عرفان ، حسن علی اور عمر گل نے شاندار باولنگ کی ۔سیریز میں پہلا میچ کھیلنے والے عرفان نے جیسن روئے کو 14 اور الیکس ہیلز کو 8رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔اس کے بعد جوئے روٹ بھی 30رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے۔کپتان مورگن گیارہ رنز بنا کر عمر گل کا شکار بن گئے۔ اس کے بعدبین سٹوکس اور جونی بیئر سٹو کے درمیان 103رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جس نے میچ کو انگلینڈ کے حق میں کر دیا۔جونی بیئر سٹو 61رنز بناکر رن آوٹ ہوئے۔اس سے پہلے کپتان اظہر علی اور عماد وسیم کی نصف سنچریوں کے باوجود پاکستان کے بلے باز ایک بار پھر انگلینڈ کو بڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 247رنز بنائے۔اس طرح میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 248کا ٹارگٹ ملا پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔سمیع اسلم اور شرجیل خان نے کھیل کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان 16 رنز پر جورڈن کی گیند پر سٹوکس کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔سمیع اسلم بھی قدم جمانے میں ناکام رہے اور 24 رنز پرپلنکٹ کی گیند پر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔بابر اعظم اور سرفراز احمد 12,12رنز بنا سکے۔محمد رضوان چھ سکور بنا سکے۔ کپتان اظہر علی نے شاندار اننگ کھیلی ۔انہوں نے 80 رنز کی اننگ کھیلی۔عماد وسیم نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی لیکن وہ دوسرے بلے بازوں کی غلطیوں کا مداوا نہ کر سکے۔عماد 41گیندوں پر 57رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔عادل رشید نے تین، کرس جورڈن اور معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں میں آخری ون ڈے 4ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close