کھیل و ثقافت

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کے ولیمے کی تقریب آج لاہور میں ہوگی۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اسپاٹ فکسنگ کی سزا کاٹنے کے بعد کرکٹ میں تہلکہ خیز واپسی کی۔ اب وہ اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔ کل رات وہ اپنی دلہنیا رخصت کروا کر لے آئے۔ آج شام ان کی ولیمہ کی تقریب ہوگی۔

ان کی دلہن نرجس سے ان کی ملاقات برطانیہ میں ہوئی جو ایک وکیل ہیں۔ وہ ان سے چند سال قبل نکاح کے بندھن میں بندھ چکے تھے۔

واضح رہے 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو معطلی کی سزا سنائی گئی تھی۔ کیس کی باقاعدہ سماعت کے بعد سلمان بٹ کو 5 سال معطلی سمیت 10 سال پابندی، محمد آصف کو 2 سال معطلی سمیت 7 برس کی سزا جبکہ محمد عامر کو 5 سال کی سزا ہوئی۔ دھوکہ دہی کیس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو برطانیہ میں جیل بھی کاٹنا پڑی۔

محمد عامر نے 6 ماہ کم عمر مجرموں کے بحالی مرکز میں گزارنے کے بعد رہائی حاصل کی جس کے بعد محمد عامر نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیا اور پی سی بی کی کوششوں سے ان سے نرمی برتی گئی۔ آئی سی سی نے انہیں رواں برس 18 جون کو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی اجازت دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close