کھیل و ثقافت

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

سنچوریں: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وائٹ واش کا سامنا ہے، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور آج دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے سنچورین میں مدمقابل ہوں گی۔

کپتان سرفراز احمد کی وطن واپسی کے بعد شعیب ملک کیلئے مشکل آزمائش ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم نے پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے بعد کسی بھی سیریز میں ناقابل شکست رہنے کے سلسلے کو بھی توڑ دیا۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی مسلسل 9 جبکہ ہدف کے تعاقب میں مسلسل 11 فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بدھ کو سپراسپورٹ پارک سنچورین میں ہورہا ہے۔میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

وائٹ واش سے بچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ سنچورین میں پاکستان نے2013 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کو95 رنز سے شکست دی تھی۔ سنچورین میں جنوبی افریقا نے 7 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جن میں سے 4 جیتے اور تین میں اسے شکست ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close