کھیل و ثقافت

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سریز اپنے نام کرلی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقرررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر278ر نز بنائے جس میں براوو 61رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ سیمول 57اور بریتھ ویٹ 39رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے دو اور محمد عامراور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا جبکہ ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور شرجیل خان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ کپتان اظہر علی صرف 9 جبکہ ساتھی اوپنر شرجیل خان 24 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔

جس کے وسٹ اینڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آل راؤنڈر شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کے اوسان خطا کردیئے ایک اوور میں لگاتار تین بلند و بالا چھکے لگا کر بولر کے ہوش اڑا دیئے، شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد نے 60 رنز اسکور کئے۔

پاکستان مقررہ اوورز کے اختتام پر 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 337 رنز بنا کر مخالف ٹیم ایک بڑا ہدف دے دیا تھا ۔

واضح رہے کہ  پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی تھی، جبکہ دوسرا میچ بھی اظہرالیون نے جیت کر سریز اپنے نام کرلی ہے لیکن صرف سیریز جیتنے سے کام نہیں چلے گا۔

اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close