کھیل و ثقافت

پہلے اوور میں ہی پاکستان کے دو کھلاڑی آوٹ

اس وقت کریز پر سمیع اسلم اور یونس خان موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 15 رنز بنائے تھے۔

اتوار کی صبح شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی اوپنر اظہر علی بغیر کوئی سکور بنائے سلپ میں کیچ آوٹ ہوگئے۔

اوور کی چوتھی گیند پر اسد شفیق بھی صفر پر شینن گیبریئل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلو ہوگئے۔

خیال رہے کہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ راحت علی اور سہیل خان کی جگہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو واپس بلایا گیا ہے۔

ادھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میگوئل کمنز اور شائے ہوپ کی جگہ الزاری جوزف اور شین ڈاورچ نے لی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔ اس نے دبئی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ 56 رنز سے اور ابوظہبی میں دوسرا ٹیسٹ 133 رنز سے جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close