کھیل و ثقافت

سابق کپتان ثنا میر ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ

کراچی: قومی ویمن ٹیم کی سپر اسٹار ثنا میر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹیم سے ڈراپ۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ کیے جانے پر طنزیہ ٹویٹ کیا ہے۔

سپر اسٹار ثنا میر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ناراض ہوگئی اور ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی دل کی بھڑاس نکالنے کی کوشش کی۔


ثنا میر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپر اسٹار ہیں اور ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون بولر ہیں، ون ڈے میں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر بھی ہیں۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے گزشتہ روز ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں ثنا کو ٹی ٹوینٹی کے لیے ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

ثنا نے دل کی بھڑاس ٹویٹ کے ذریعے نکالتے ہوئے کہا کہ ’مسخرے کو مسخرہ پن کرنے پر الزام نہ دیں، اپنے آپ سے پوچھیں کہ سرکس میں کیوں جاتے ہیں؟

ایونٹ میں پندرہ رکنی قومی ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی، میگا ایونٹ اکیس فروری سے آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ پاکستان ویمنز کا پہلا مقابلہ چھبیس فروری کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close