Featuredاسلام آبادکھیل و ثقافت

سپر اسٹارکرکٹرشاہدآفریدی اورانکےاہل خانہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ سامنےآگئی

مسلسل نیک خواہشات کےاظہاراوردعاؤں کرنےوالوں کاشکر گزارہوں

کراچی: سابق کپتان اور سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

اپنے ٹوئٹ میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اہلیہ، بیٹیوں اقصی ، انشا اور میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا اللہ کا شکر ہے کہ اب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات کے اظہار اور دعاؤں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔

شاہد آفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close