کھیل و ثقافت

انگلش کپتان نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن : انگلش ٹیم کو پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنانے والے کپتان این مورگن نے انٹرنیشنل میچوں میں بطور کپتان سب سے زیادہ چکھے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے یہ ریکارڈ قائم کرکے بھارتی کپتان و بلے باز ایم ایس دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سے قبل بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ دھونی کے پاس تھا۔

انگلش کپتان نے اعزاز آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے انٹرنیشنل ایک روزہ میچ میں حاصل کیا۔ انہوں نے یہ سنگ میل نصف سینچری مکمل کرکے عبور کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں بطور کپتان سب سے زیادہ 211 چھکے لگانے کا اعزاز اس سے قبل دھونی کے پاس تھا دو اب دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close