کھیل و ثقافت

شین واٹسن کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمںٹ کا اعلان کردیا، شین واٹسن دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیتے تھے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، واضح رہے کہ شین واٹسن نے 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

شین واٹسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا، انہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

ورلڈ کپ 2011 میں شین واٹسن وہاب ریاض کی تیز رفتار بولنگ کے آگے بے بس دکھائی دئیے تھے، وہاب کی گیند پر واٹسن کا کیچ راحت علی نے ڈراپ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close