کھیل و ثقافت

نوواک جوکووچ نےاینڈی مرے کو شکست دے دی

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے قطر اوپن فائنل میں اینڈی مرے کو شکست دے دی۔

رواں سال کےآغاز میں ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر 1ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو شکست دے کر برطانوی کھلاڑی کی مسلسل 28 فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔

سربیا کے نوواک جوکووچ نےتقریبا تین گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد فائنل میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو قطر اوپن کے فائنل میں 6-3، 5-7 اور 6-4 سے شکست دی۔

سربین ٹینس اسٹار نےکہا کہ اپنے سب سے بڑے حریف کے خلاف یہاں جیت حاصل کرنا سال کی بہترین ابتدا ہے جو کسی خواب سے کم نہیں ہے۔

دوسری جانب 29 سالہ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرےکا شکست کے بعد کہناتھاکہ مقابلہ سخت تھا تاہم آنے والے چند ہفتوں کے تعلق سے بہت پرامید ہوں۔

واضح رہےکہ قطراوپن کے بعد دونوں کھلاڑی سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں 16 جنوری سے آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close