کھیل و ثقافت

شاہد آفریدی کی سرفراز کو تینوں فارمیٹ کیلئے کپتان بنانے کی حمایت

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تو نہیں کیا لیکن بورڈ کو دبے لفظوں میں پیغام دیتے ہوئے بولے جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی، اب وہ لیگ کرکٹ انجوائے کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سرفراز کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی تو ہی فائدہ ہوگا، لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے لیکن یہ میچز کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2016 سیکیورٹی کے لحاظ سے اچھا رہا، سیکورٹی بہتر ہوگی تو غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کا دورہ پاکستان کے لیے ایک اچھا قدم ہے اور اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور شہریار خان کو جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close