کھیل و ثقافت

پی ایس ایل فائن جیتنے کے بعد ڈیرن سیمی نے وہ کام کردیا کہ ہر پاکستانی حیرت زدہ ہوجائے

پاکستان ویوز: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل فائنل جیتنے پر وعدے کے مطابق اپنا سر منڈوا لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ وعدے کے مطابق میں نے پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد اپنا سرمنڈوالیا اس لئے اب دیگر کھلاڑی بھی اپنا سرمنڈوائیں۔ ڈیرین سیمی نے پشاور زلمی کے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کو بھی کہا کہ وہ بھی اپنا سر منڈوائیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میچ جیت گئی تو وہ اور ان کی پوری ٹیم اپنا سر منڈوائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close