انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

انوشکا نے مجھے حقیقت کا بہادری سے سامنا کرنے کا سبق دیا

 کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے میں پریشانی میں منفی باتیں سوچتا تھا

ایک انٹرویو میں ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں انوشکا شرما ساتھ نہ دیتیں تو نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتا۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ اہلیہ اپنے شوبز کیریئر میں اتار چڑھاؤ دیکھ چکی تھیں، کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے میں پریشانی میں منفی باتیں سوچتا، شاید حد سے زیادہ اناپرستی کا شکار ہوجاتا، مزید نروس ہوکر اپنی فکرمندی بڑھا دیتا، کئی نفسیاتی مسائل گھیر لیتے مگر انوشکا نے مجھے حقیقت کا بہادری سے سامنا کرنے کا سبق دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آپس میں طویل گفتگو ہوتی جس سے مجھے مشکل وقت سے نکلنے کا حوصلہ ملتا، انھوں نے کبھی مجھے جھوٹی تسلی نہیں دی بلکہ یہی حوصلہ دیا کہ کوئی بھی صورتحال ہمیشہ کیلیے نہیں ہوتی، وہ خود بھی اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ عوامی دباؤ کا سامنا کس انداز میں کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 3سال تک فارم کے متلاشی رہنے والے کوہلی نے ایشیا کپ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں،وہ اس کے بعد بھی تسلسل سے پرفارم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close