کھیل و ثقافت

اداکار یاسر حسین پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے متاثر ہو گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے متاثر ہو گئے ہیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہارِ یک جہتی پر اداکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک خبر شیئر کی ہے۔

 یاسرحسین کی کرسٹیانو رونالڈو کے احسن اقدام کی تعریف

 

انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی اسٹوری میں اداکار نے بتایا کہ معروف کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے فلسطین کے عوام سے اظہارِ یک جہتی اور اسرائیل کی بربریت کی مذمت کی ہے۔

 

کرسٹیانو رونالڈو نے اسرائیل کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انٹرنیشنل برانڈ کے ملین ڈالرز کے اشتہار میں کام کرنے کی آفر ٹھکرا دی ہے۔

 

کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے کاربونیٹڈ واٹر پیپسی کا اشتہار ٹھکراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس برانڈ کے اشتہار میں کام نہیں کریں گے کیوں کہ یہ برانڈ اسرائیلی فوج کو فنڈز دینے میں ملوث رہا ہے۔

 

کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر یاسر حسین نے کرسٹیانو رونالڈو کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ کیا ہمارے کھلاڑی اور اداکار ایسا کر سکتے ہیں؟

 

اداکار نے پاکستانی کھلاڑیوں سے کیے جانے والے سوال کو معصومانہ سوال قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close