کھیل و ثقافت

ایسی کوئی بات نہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ہم سے ڈرتی ہے، بھارتی حکومت کا مسئلہ ہے، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کمزور ہے اور وہ ہم سے ڈرتی ہے وہ ایک متوازن ٹیم ہے۔بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا،بھارتی کرکٹ بورڈ کو نہیں بلکہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں مسئلہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے اور میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے لازمی انگلینڈ جاؤں گا،شاہد آفری نے سرفراز احمد کے بھارت کے بیان کے بعد ایسا بیان دیکر ساری کہانی ہی الٹ دی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاک بھارت سیریز کے بارے گزشتہ روز بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ سیزیز کھیلنے سے خوفزہ ہے۔جس کی وجہ سے وہ ہمارے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، بھارت کیخلاف میچ کھیلنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے اور پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ کھیلنے میں پہل کی اس لئے بھارت کو بھی پاکستان کو مثبت جواب دینا چاہیے۔

 تفصیلات کے مطابق ایدھی سینٹر کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی نمائش کے موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان آنے میں وقت لگے گا،پی ایس ایل کے ذریعے ہم انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس لاسکتے ہیں۔ ایدھی صاحب نے انسانیت کیلئے عملی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان آنے میں وقت لگے گا،پی ایس ایل کے ذریعے ہم نے دنیا کو اچھا پیغام دینا ہے۔

پاک بھارت سیریز کے بارے آفریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اچھا ہوتا ہے،مسئلہ بی سی سی آئی کو نہیں بلکہ بھارتی حکومت کو ہے۔ قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے اور پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے ضرور جاؤں گا۔ایدھی سینٹر میں ٹرافی لانے کے موقع شاہد آفریدی نے بلقیس اور فیصل ایدھی سے ملاقات کی جبکہ بچے آفریدی کے ساتھ گھل مل گئے۔

پشاور زلمی کے بارے آفریدی نے بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ پشاور زلمی ذاتی وجوہات کی وجہ سے چھوڑی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دوسر ے مرحلے میں کراچی یونیورسٹی نمائش کیلئے لے جائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close