کھیل و ثقافت

پی ایس ایل 6 کا آخری لیگ میچ میں اسلام آباد کے نام رہا

ابوظبی : آخری لیگ میچ میں اسلام آباد نے ملتان کو چار وکٹ سے ہرا دیا

ملتان نے 150 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، جو اسلام آباد نے 20ویں اوور میں 6 وکٹوں پر بنالیا۔

شاداب خان اور محمد اخلاق نے بالترتیب 35 اور 26 رنز بنائے۔ شاداب نے ایک چھکا اور 4 چوکے لگائے جبکہ محمد اخلاق کی اننگز میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

آصف نے 16 گیندوں پر 26 رنز بنائے انہوں نے 2 چھکے اور ایک چوکا مارا۔ حسین طلعت 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے شاہنواز ڈاھانی اور عثمان قادر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں

ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں149 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور اسلام آباد کو جیت کے لیے 150رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 37 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے، کپتان محمد رضوان نے 26 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close