کھیل و ثقافت

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ ، بابر اعظم آٹھویں پوزیشن پر

 ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینگنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اورنیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہے۔

رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ بھارت کے کھلاڑی میانک اگروال 30 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا پانچواں نمبر ہے،اعجاز پٹیل رینکنگ میں 23 درجے بہتری کے بعد38 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close