کھیل و ثقافت

پاکستان بلائنڈ ورلڈ کپ 2018ء کے فائنل کی میزبانی کرے گا

لاہور: پاکستان بلائنڈ ورلڈ کپ 2018 کے فائنل اور متعدد میچز کی میزبانی کرے گا۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2018 کا فائنل اور متعدد میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے ورلڈ کپ 2018 کے میچز کی میزبانی پاکستان اور دبئی میں کریں گے، ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا ، بنگلا دیش، نیپال، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال نے پاکستان میں میچز کھیلنے کی تصدیق کردی ہے جب کہ دیگر ممالک آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایونٹ کے انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا اور اس سے انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کی راہ ہموار ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close