کھیل و ثقافت

یونس خان اور مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اچھے عہدے ملنے چاہییں: انتخاب عالم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ معروف کرکٹر یونس خان اور کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اچھے عہدے  ملنے چاہییں،پی سی بی کو پڑھے لکھے کرکٹرز کو اوپر لانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنا آسان ہوگا،نوجوان کھلاڑیوں کویونس خان کوفالو کرنا چاہیے، وہ پاکستان کرکٹ کاآئیکون ہے۔اسپاٹ فکسنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں سپاٹ فکسنگ کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، اگر میری رپورٹس پرعملدرآمدہوتا تو ایسے واقعات نہ ہوتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close