کھیل و ثقافت

بھارت کا بیٹنگ آرڈر مضبوط، جدید حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے، سرفراز احمد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کا بیٹنگ آرڈر مضبوط ترین ہے، اس کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی ٹیم کو جدید حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہوگا، میدان میں پاکستان کی جیت کے جذبے کے ساتھ اتریں گے۔ برمنگھم میں کوچ مکی آرتھر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔تمام کھلاڑیوں کوکہہ دیاہے کہ وہ کوئی دباو نہ لیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں۔ بھارت کےخلاف جدید حکمت عملی کیساتھ کھیلیں گے، بھارت کا بیٹنگ آرڈرمضبوط ہے، مگر پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک بھی دنیا کا مضبو ظ ترین باﺅلنگ اٹیک ہے ۔ وہاب ریاض کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض فٹ ہیں،کھلانے کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close