Uncategorized

7 یوٹیلیٹی اسٹورز نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

7یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں روپے کمی کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کردیا، ذرائع نے بتایا کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی اور کوکنگ آئل بھی فی لیٹر7 روپے سستا کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا، کمی کافائدہ سب سے زیادہ کراچی کے صارفین کو ہوگا، کراچی کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close