دنیا

بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت

نئی دہلی: مودی سرکار میں بھارتی سپریم کورٹ بھی ہندوانتہاپسندوں کے رنگ میں رنگ گئی باحجاب مسلمان طالبات کوبھارت کی سب سے بڑی عدالت سے بھی انصاف نہ مل سکا

بھارتی سپریم کورٹ نے کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی فوری سماعت کی درخواست ایک بارپھرمسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے مسلمان طالبہ کی حجاب پرپابندی کے کیس کی فوری سماعت کی درخواست پرکہا کہ حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی کوئی جلدی نہیں۔ اس معاملے کوقومی سطح پرنہ پھیلایا جائے۔ مناسب وقت آئے گا تو مداخلت کریں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی طرف سے ہڑتال ختم

کرناٹک کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف کیس میں کرناٹک کی ہائیکورٹ کے عبوری فیصلے کیخلاف درخواست دائرکی تھی اورحجاب پرپابندی کیس کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی۔

بھارت کی سپریم کورٹ پہلے بھی مسلمان طالبات کی حجاب سے متعلق کیس کی سماعت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

 بھارت کے مختلف شہروں میں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج جاری ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف مظاہرہ کرنے والی متعدد خواتین کوگرفتارکرلیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close