دنیا

بھارت سی پیک کی مخالفت ترک کرکے تعمیری شراکت دار بنے، چین

بیجنگ: چینی میڈیا نے بھارت کو ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی مخالفت ترک کرتے ہوئے ایک پٹی ایک شاہراہ پروگرام میں شامل ہونے اور تعمیری شراکت دار بننے کا مشورہ دیا ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ”زینہوا“ نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بھارت کو ایک پٹی ایک شاہراہ پروگرام کا مخالف بننے کی بجائے اسے تعاون کرنے والا شراکت دار ہونا چاہیے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پریشانی کو ختم کردینا چاہیے۔ رپورٹ میں بھارت کی طرف سے مئی میں ہونے والی ایک پٹی ایک شاہراہ کانفرنس کے بائیکاٹ پر بھی نقطہ چینی کی گئی اور بھارت سے کہا گیا کہ وہ اس منصوبے کے ثمرات اور مواقع کا جائزہ لے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لیو جن سانگ نے کہا ہے کہ ایشیاءکے وسائل اتنے وافر ہیں کہ ہم سب مل کر ان سے استفادہ کرسکتے ہیں اور اس سے حقیقی معنوں میں ایشیاءکا دور آئے گا۔مبصرین کے مطابق ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے سے الگ تھلگ رہنا بھارت کے لئے بہترین انتخاب نہیں ہے یہ صرف چین کا منصوبہ نہیں بلکہ کثیر الجہتی نوعیت کا منصوبہ ہے جس سے سب کو ایک جیسا فائدہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close