دنیا

جب داعش عراقیوں کا قتل عام کررہی تھی اس وقت ایمنسٹی انٹرنیشنل کہاں تھی، حیدر العبادی

بغداد: عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عراقی فورسز پر الزامات کو رد اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب داعش  کےدہشت گرد عراقی شہریوں کا قتل عام کررہے تھے اس وقت آپ کہاں تھے۔عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عراقی فورسز پر الزامات کو رد اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب داعشی دہشت گرد، عراقیوں کا قتل عام کررہے تھے اس وقت آپ کہاں تھے؟

اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ عراقی فوج نے اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر موصل میں انسانوں کی جان کو بچایا ہے ، جب داعشی عراقی شہریوں کا سر قلم کررہے تھے اور موصل کی ہر شہ کو تباہ کررہے تھے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اس وقت کہاں تھی۔  عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش کے بعض سرپرستوں کو موصل کی آزادی اچھی نہیں لگی ۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی عوام دہشت گردوں کو معاف نہیں کرےگی۔ واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال ہی میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ عراقی فوجیوں نے موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close