دنیا

آرمی چیف چار ملکی انسداد دہشت گردی فورم میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

تاجکستان: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ چار ملکی انسداد دہشت گردی فورم میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان گئے ہیں جہاں وہ چار ملکی انسداد دہشتگردی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ فورم میں چین، تاجکستان اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان آمد کے فوری بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تاجکستان کے وزیر دفاع شیردل مرزا اور چین کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل لی زوچنگ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چار ملکی فورم آئندہ دو روز کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے پیش رفت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورم کے اجلاس کا ایجنڈہ چاروں ملکوں کے درمیان کئی ماہ کی طویل مشاورت کے نتیجے میں تیار کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close