دنیا

قطر نے پاکستانی بھائیوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کردی

دوحا: قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ قطر کی قومی ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانیوں کو قطر جانے کے لیے پیشگی ویزا لینے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں قطر پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ہی ویزا جاری کر دیا جائے گا۔ قطر آمد پر جاری کیے جانے والے ویزا کی معیاد 30 روز ہو گی تاہم اس میں توسیع بھی کرائی جا سکے گی۔ قطر ایئرویز کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزا جاری کیا جائے گا تاہم شرط یہ ہے کہ ان کے پاس قانونی پاسپورٹ موجود ہو جس کے ختم ہونے کی معیاد 6 ماہ سے زائد ہو اور ریٹرن ٹکٹ موجود ہو۔ خیال رہے کہ روں ماہ کے آغاز میں قطر نے بھارت سمیت 80 ممالک کے شہریوں کے لیے بغیر ویزا داخلے کی سہولت کا اعلان کیا تھا اور اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں تھا۔ سعودی عرب سمیت 5 خلیجی ممالک نے دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کر کے قطر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور اس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں جس کے بعد قطر اپنی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے مختلف طریقے آزما رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close