دنیا

بل گیٹس کی بڑی صاحبزادی جنیفر گیٹس مسلمان نوجوان نائل نصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

نیویارک: بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں مصر سے تعلق رکھنے والے مسلمان نوجوان نائل نصر سے 16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقے سے شادی کی مختصر تقریب رکھی گئی تھی

نیویارک میں جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں ایک بڑی اور پرتعیش تقریب رکھی گئی اس تقریب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھیں۔

شادی کے موقع پر جنیفر گیٹس نے سفید رنگ کا مہنگا روایتی لباس پہن رکھا تھا شادی کی اس تقریب میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے تھے اور اس تقریب میں تقریباً 20 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بل گیٹس کی جانب سے کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کی پیش گوئی

 جنیفر گیٹس اور نائل نصر امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے اور 2017 سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔

گزشتہ برس پریمی جوڑے نے منگنی کرلی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close