دنیا

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد: سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو مشکلات کا سامنا، صحت اور کھانے پینے کے مسائل کے بعد ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی سامنے آگیا ۔عازمین حج گاڑیوں کے لیے پریشان جبکہ سواری کیلیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حج 2017ء کے دوران جہاں وزارت مذہبی امور کے ناقص انتظامات کی شکایات سامنے آئی ہیں وہاں کھانے پینے اور صحت کے مسائل کے بعد اب پاکستان عازمین کو ٹرانسپورٹ کے مسائل کا بھی سامنا ہے ۔مکہ میں موجودپاکستانی عازمین حج نے مسئلہ پیش کرنے کیلیے  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطے کی کوشش  بھی کی ہے۔

ایک پاکستانی عازم حج سکندر شاہ نے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے حجاج کو درپیش مسائل پر مبنی یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کامطالبہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں اس سال دوسرے ملکوں سے 17لاکھ35ہزار391 افراد پہنچے ہیں۔سب سے زیادہ یعنی 2 لاکھ 21ہزار حاجی انڈونیشیا سے آئے ہیں۔

پاکستانی حاجیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے ایک لاکھ 79ہزاردوسو افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ حاجیوں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کا کہنا تھاکہ میڈیا مثبت کردار ادا کرے جس جگہ کی شکایت ہے وہاں پر پاکستان وزارت کا اختیار نہیں وہ سعودی حکومت کی ذمے داری ہے ،رش اور زیادہ حجاج کی وجہ سے مسائل ہیں لیکن پاکستان میڈیا کو صرف وزارت مذہبی امور ہی نظر آتی ہے اگر میڈیا میں ہمت ہے تو سعودی عرب کے ناقص انتظامات پر بھی لکھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close