Featuredدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری ممکن ہے

نئی امریکی حکومت نے قیمتی تحائف کا ڈیٹا جمع کیا تو 100 سے زائد تحائف گمشدہ نکلے

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ تحائف حکومت کو پیش کرنے میں ناکام ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ہوا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ نے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کے 100 سے زائد غیر ملکی تحائف بغیر اندراج کرائے غیر قانونی طور پر خود رکھ لیے۔

رپورٹ کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد سعودی عرب سے ملنے سے والی قیمتی تلواریں اور بھارت سے ملنے والے بیش بہا زیورات سمیت دیگر ممالک سے ملنے والے مہنگے تحائف حکومت کو پیش کرنے میں ناکام ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ کو بھارت کی جانب سے بھی 17 تحائف دیے گئے تھے جن میں 8,500 ڈالر کا گلدان، تاج محل کا 4,600 ڈالر کا ماڈل، 6,600 ڈالر کا قالین اور 1,900 ڈالر کے کف لنک شامل تھے۔

امریکا کی نئی حکومت نے سابق صدر کے دور میں ملنے والے قیمتی تحائف کا ڈیٹا جمع کیا تو 100 سے زائد تحائف گمشدہ نکلے۔ جس پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اپنی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف خود بلکہ ان کے اہل خانہ نے بھی تحائف غائب کردیے۔

اپنی ممکنہ گرفتاری اور احتساب سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن جماعت کے کارکنان کو اپنی ڈھال بنانے کی کوشش کی اور گرفتاری کی صورت میں بھرپور احتجاج کی کال دی ہے۔

یاد رہے کہ ریپبلکن جماعت کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے 2021 تک امریکا کے 45 ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں تاہم وہ 2022 کا صدارتی الیکشن ہار گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close