دنیا

آنگ سان سوچی سے امن کا عالمی ایوارڈ واپس لو، مطالبے پہ تین لاکھ سے زائد دستخط

برما: میانمار کی حکمران آنگ سان سوچی سے امن کا نوبل انعام واپس لینے کی پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میانما ر میں جاری روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر وہاں کی حکمران آن سان سوچی سے امن کانوبل انعام واپس لینے کی دائر پٹیشن زور پکڑتی جاری ہے اور اب تک اس پٹیشن پر دستخط کرنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں قتل عام کے بعد روہنگیا مسلم خاندانوں کی بنگلہ دیش آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید 17 ہزار افراد ریلیف کیمپوں میں پہنچ گئے اور 10 روز میں یہ تعداد 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہی نہیں آبادیوں سے نکالے گئے 30 ہزار سے زائد مسلمان پہاڑوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close