دنیا

بنگلہ دیش میں داخل ہونیوالے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ سے متجاوز

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک دن میں بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بیس ہزار تھی۔ یہ مہاجرین میانمار سے تین سو کشتیوں پر سوار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار جوزف تریپورا کا کہناتھا کہ اْن کے ادارے اور دوسری امدادی تنظیموں کو سرحد کے قریب واقع دیہات میں سے کئی سو روہنگیا مہاجرین ملے ہیں جو پہلے شمار نہیں کیے گئے تھے۔ بنگلہ دیشی علاقے میں روہنگیا مہاجرین کو مون سون کی بارشوں میں خیمے فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close