دنیا

بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم ’’خالصتان‘‘ نے فلسطینیوں کے لیے 21 ہزار ڈالر کی امداد روانہ کردی

سکھ فار جسٹس نے امدادی سامان اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) کے حوالے کردیا

غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے جہاں دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نصرت کے اعلانات کیے جا رہے ہیں وہیں بھارت سے علیحدگی کی تحریک چلانے والی تنظیم ’’خالصتان‘‘ نے بھی 21 ہزار ڈالر کی مالیت کا امدادی سامان روانہ کردیا۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک گردوارے کی جانب سے سکھ فار جسٹس (SFJ) نے اسرائیلی بمباری سے تباہ حال فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان اقوام متحدہ کے ادارے کے حوالے کردیا۔

سکھ فار جسٹس نے رواں ماہ کی 21 تاریخ کو ’’کینیڈا ٹو فلسطین، شٹ ڈاؤن انڈین ٹیرر ہاؤسز” منانے کا اعلان بھی کیا۔
خیال رہے کہ یہ امدادی سامان 21 ہزار ڈالر کی مالیت کا ہے جسے امداد سکھ کمیونیٹی نے شہید ہردیپ سنگھ نجار کے نام پر جمع کی جو بھارت علیحدگی کی تنظیم خالصتان کے سرگرم رہنما تھے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close