دنیا

سعودی بادشاہ کی ذات اور انکا بیٹا سلطنت کی سرخ لکیر ہیں، عادل الجبیر

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جوابدہ ٹھہرا کر ہٹانے کا مطالبہ ایک سرخ لکیر ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان یا ان کے والد فرماں روا شاہ کے بارے میں کوئی بھی توہین آمیز گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہماری قیادت ایک سرخ لکیر ہے، حرمین شریفین کے متولی (شاہ سلمان) اور محمد بن سلمان ایک سرخ لکیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سعودی شہری کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہر سعودی شہری ان کی نمائندگی کرتا ہے اور ہم ایسی کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کریں گے جو ہمارے بادشاہ یا شہزادے کی توہین کرے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھنے والے امریکی رہائشی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ناقد جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں واقعے سعودی قونصل خانے میں گئے تھے، جہاں انہیں قتل کرکے مبینہ طور پر ٹکڑے کردیے گئے۔ ابتدائی طور پر سعودی عرب کی جانب سے اس معاملے تک طویل وقت تک انکار کیا گیا لیکن بعد ازاں سعودی حکام نے اس کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ 21 افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم امریکی میڈیا میں لیک ہونے والی امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی تحقیقات میں مبینہ طور پر محمد بن سلمان کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔ اسی حوالے سے انٹرویو میں جواب دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح کرچکے ہیں، ہماری تحقیقات جاری ہیں اور ہم اس شخص کو سزا دیں گے جو اس میں ملوث ہوگا‘۔ اس موقع پر عادل الجبیر نے اس قتل کو انٹیلی جنس افسران کی جانب سے بددیانتی پر مبنی کارروائی قرار دیتے ہوئے ترکی پر زور دیا کہ وہ قتل سے متعلق تمام ثبوتوں کے ساتھ آگے اآئے اور معلومات لیک ہونے سے روکے۔ سعودی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب پر کوئی بھی ممکنہ پابندیاں قلیل مدتی ہوگی کیونکہ امریکی صدر نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے پر سعودی عرب کی تعریف کے بجائے جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کو فری پاس دینے کی تنقید کو نظرانداز کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close