دنیا

کیلیفورنیا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی،10افرادہلاک

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم ازکم 10افراد ہلاک جب کہ 1500عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیزہواؤں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ ریاستی فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیاہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر نے خوفناک آتشزدگی کے بعد ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق ناپا کاونٹی،سنوما اور یوبا کاوئنٹیز میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں جب کہ 1500 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔حکام نے فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہ سے آگاہ نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close