دنیا

تھائی لینڈ اور چین کا مارچ 2024 سے ویزا شرائط ختم کرنے کا اعلان

تھائی لینڈ اور چین کی جانب سے مارچ 2024 سے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی وزیر اعظم سریتھا تھاویسین نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور چین مارچ سے ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو مستقل طور پر ختم کر دیں گے۔

تھائی لینڈ نے سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لیے ستمبر میں چینی شہریوں کے لیے ویزا ختم کر دیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ چھوٹ کے پہلے دو دنوں میں 22,000 سے زیادہ چینی شہری جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں داخل ہوئے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس میں تھائی وزیر اعظم سریتھا نے کہا کہ ابھی ہم ملک کو کھولنے اور دونوں ممالک میں سیاحوں کا باہمی طور پر خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں اور یہ خوش آئند خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے تھائی لینڈ اور چین کے درمیان تعلقات میں بہتری اور تھائی پاسپورٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

تھائی لینڈ کی ٹورازم اتھارٹی نے نومبر میں کہا تھا کہ اسے پورے 2023 میں 3.5 ملین چینی سیاحوں کی توقع ہے جو کہ ابھی تک اس کے 4 ملین کے ہدف سے کم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close