دنیا

امریکا اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا

بھارت کی مودی سرکار نے خالصتانی رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر امریکا سے تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کر لیا۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور کشیدہ حالات کے باعث امریکی صدر بائیڈن نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا۔

بائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ادارہ برائے مذہبی آذادی نے بھارت کو تشویشناک ملک میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہےجبکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی۔

گزشتہ سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت نے کینیڈا کی سر زمین پر قتل کروا دیا تھا اور گزشتہ سال ہی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکا نے بے نقاب کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close