دنیا

چین میں اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد چل بسے

چین کے وسطی صوبہ حینان میں واقع ایک سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کی شام صوبہ حینان کے شہر نانیانگ کے ینگ کائی اسکول میں آگ لگ گئی۔ ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ آگ جمعہ کی رات 11 بجے لگی، فائر فائٹرز نے رات 11:38 تک آگ پر قابو پالیا۔

مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سکول سے منسلک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ایک طالب علم نے چینی میڈیا کو بتایا کہ اسے آدھی رات کو ایک استاد نے جگایا تھا جس نے اسے بھاگنے کو کہا تھا کیونکہ ہوا میں دھوئیں کی بو بھر گئی تھی۔

خیال رہے کہ آگ چینی نئے سال کے اسکول کی تعطیلات سے کچھ دن پہلے لگی جب طلباء روایتی طور پر اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے جاتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close