دنیا

امریکا میں اب ’ بے وفائی‘ کا بھی میوزیم قائم کیا جائے گا

امریکا میں ایسا میوزیم قائم کیا جارہا ہے جہاں ٹوٹے دل والے پریمی اپنے تعلقات ختم ہونے کی باقیات اور محبت سے وابستہ اشیا کو نمائش کے لئے رکھ سکیں گے۔

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں قائم ہونے والے اس عجائب گھر کا نام ’’بروکِن ریلیشن شپ میوزیم‘‘ رکھا گیا ہے اور یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا میوزیم ہوگا جہاں لوگ بے وفائی، محبت اور شکستِ آرزو سے وابستہ اشیا کو عوام کے سامنے رکھ سکیں گے۔ لاس اینجلس میں یہ میوزیم مئی 2016 میں قائم کیا جارہا ہے۔ پہلے یہ عجائب گھر کرویشیا کے ایک فنکار نے 2006 میں قائم کیا تھا ۔ اس نے تعلقات ختم ہونے والے جوڑوں کے کارڈز، کپڑے، سی ڈی اور دیگر اشیا کو نمائش کے لئے رکھا تھا۔

میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق پہلے یہ ایک متحرک نمائش کا حصہ تھا لیکن اب اسے ایک مستقل جگہ رکھا جارہا ہے جہاں رکھی اشیا کو دیکھ کر محبت میں ناکامی، بے وفائی یا تعلقات کشیدہ ہوجانے کے بعد مایوسی میں گھرے خواتین و حضرات کو ذہنی تناؤ سے نکالنے میں مدد مل سکے گی۔ یہاں لوگ اپنے پیار بھرے کارڈ اور تحفے بھی رکھ سکتےہیں۔میوزیم انتظامیہ کے مطابق جو لوگ اپنی اشیا جمع کرانا چاہتے ہوں وہ اپنی چھوٹی سی کہانی بھی تحریر کریں تاکہ ان اشیا سے جذباتی وابستگی کو مزید نمایاں کرکے پیش کیا جاسکے۔ اگرچہ میوزیم آپ کا نام پتہ معلوم کرے گا لیکن نمائش کی کسی شے پر آپ کا نام موجود نہیں ہوگا۔عجائب گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں ہاتھ سے لکھے گئے خطوط سے لے کر گاڑیوں جیسے مہنگے تحائف رکھنے کی بھی گنجائش موجود ہے  لیکن جنس، نسل، رنگ، قومیت اور دیگر تفریق کو کسی بھی طرح بیان نہیں کیا جائے گا۔ ہر شے کو ایک مناسب پلیٹ فارم پر رکھا جائے گا۔  فی الحال میوزیم میں 100 اشیا رکھی جائیں گی جن میں سے 70 کرویشیا سے اور 30 امریکا سے ہوں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close