دنیا

پاکستان کے مقابلے بھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے، کانگریس رہنما راہول گاندھی

کانگریس رہنماراہول گاندھی نے مودی سرکارکی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ نریندر مودی کے نوٹ بندی اور اشیا پرجی ایس ٹی کے نفاذ نے چھوٹے کاروباروں کو ختم کردیا ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نےاپنےبیان میں کہا ہےکہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سےہندوستان میں بنگلہ دیش،بھوٹان اورپاکستان سے زیادہ بےروزگاری ہے،پاکستان کے مقابلےبھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے۔ہمارے پاس بنگلہ دیش اور بھوٹان سے زیادہ بےروزگار نوجوان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہزاروں بھارتی کسان مودی کی ناقص پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند

آج ملک میں گزشتہ 40 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے،راہول گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز انڈین ریلوے کی پالیسیاں امیر لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنا رہا،دوسرے طبقے کے لوگ ان سب پالیسیوں سے محروم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close