دنیا

پاکستان نے دہرے قتل کا ملزم برطانیہ کے حوالے کر دیا

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان نے دس برس بعد پہلی بار ایک ملزم کو برطانوی حکام کے حوالے کیا ہے۔

برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں دہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب محمد زبیر کو پاکستان میں پولیس نے ڈھائی برس قبل حراست میں لیا تھا اور اب انھیں برطانوی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مغربی یارک شائر پولیس کے ایک بیان کے مطابق محمد زبیر وقوعے کے وقت 31 برس کے تھے اور ان پر مئی سنہ 2011 میں نیو لین ٹونگ کے رہائشی 27 سالہ عمران خان اور 35 سالہ احمدین سید کمال کے دہرے قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی۔

محمد زبیر اس واردات کے فوراً بعد برطانیہ چھوڑ کر پاکستان فرار ہو گئے تھے

محمد زبیر کوجمعرات بریڈفورڈ کے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اعلیٰ تفتیشی اہلکار ڈیٹیکٹو سپریٹنڈنٹ سائمن ایٹکسن کا کہنا تھا ’تقریباً پانچ سال بعد ویسٹ یارکشائر پولیس محمد زبیر کی پاکستان سے قانونی تحویل میں کامیاب ہوئی ہے۔ وہ نومبر 2013 سے وہاں زیرِ حراست تھے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’میں اِس سلسلے میں پاکستانی حکام کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے نہ صرف گرفتاری میں مدد کی بلکہ ان کی حوالگی کو بھی یقینی بنایا ہے۔‘

سائمن ایٹکسن نے کہا کہ ’اِس معاملہ کو نتیجہ خیز بنانے میں کافی وقت صرف ہوا ہے۔‘

’پچھلے 10 برسوں میں کسی کو پاکستان سے برطانیہ کی تحویل میں دینے کا یہ اپنی طرز کا پہلا واقعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close